محنت کا پھل
ایک کسان کے پاس ایک خرگوش اور ایک کتا تھا۔ اس نے ایک دن دونوں سے کہا کہ میں نے اس کھیت میں دس گاجر اور ایک بڑی سی ہڈی چھپا دی ہے۔ جو اسے پہلے ڈھونڈ لے گا وہ ریس میں جیت جائے گا۔ خرگوش کو گاجر اور کتے کو ہڈی کے سوا اور کیا چاہیے۔ دونوں میں ریس شروع ہوئی، تھوڑی دیر بعد کتا سونگھتے سونگھتے ایک جگہ جاکر بیٹھ گیا کہ اس پورے کھیت میں ایک ہڈی کو ڈھونڈنا آسان کام نہیں۔
اردو دلچسپ کہانیاں جادوگر کی کہانیاں پریوں کی کہانیاں۔ سبق آموز کہانیاں جنگل کی کہانیاں۔ محبت کی کہانیاں
خرگوش ایک جگہ کھودتا، گاجرنہیں ملتی تو دوسری جگہ کھودتا، وہ سوچتا تھا کہ کم سے کم یہ تو پتہ چل گیا کہ اس جگہ پر گاجر نہیں ہے۔ میرے مشن میں ایک جگہ تو کم ہو ہی گئی۔ وہ گڈھے کھودتا رہا، ڈھونڈتا رہا یہاں تک کہ اس جگہ پہنچ گیا۔ جہاں پر کتا ہمت ہار کر بیٹھ گیا تھا۔ وہاں اس نے کھودا تو گاجر اور ہڈی دونوں عین اس کتے کے نیچے پوشیدہ تھا، آخر کار خرگوش نے ریس اپنی محنت سے جیت لی۔
کتے کو سونگھنے کی فطری صلاحیت ہوتی ہے، چنانچہ وہ صحیح جگہ پر پہلی ہی دفعہ میں پہنچ چکا تھا مگر اس کی کاہلی اور محنت چوری نے اسے ریس میں ہرا دیا۔
کچھ لوگوں کے اندر صلاحیت اور قابلیت، ذہانت اور فطانت اور مطلوبہ تمام وسائل موجود ہوتے ہیں مگر محنت نہیں کرتے جس کا نتیجہ نہ صرف امتحانات اور ٹیسٹ میں ناکامی بلکہ ایک روشن مستقبل سے محرومی کی صورت میں ہمیشہ آتا ہے۔
Earn :-
Grab Rs.15,000 Coupon Bundle now by clicking https://temu.to/k/e54tperkani or Search alc208947 for extra 30% off in the Temu App! Directly get 💰Rs.15,000 in Temu app here: https://app.temu.com/m/nr5qj0l6bfu
Another surprise for you! Click https://temu.to/k/esrvlp6kjh7 or Search ina631593 to earn with me together🤝!
Comments
Post a Comment